Sunday, December 1, 2013

28 November 2013 کی ڈائری

آج کا دن میرے لیے ایک یادگار دن رہا،کیوں کہ آج جمعرات کا دن ہے اور خانقاہ عارفیہ میں اکیس کی فاتحہ ہے۔ اکیس کی 
فاتحہ وابستگین سلسلہ چشتیہ صفویہ محمدیہ  سعیدیہ کے لیے عید کا دن ہوا کرتا ہے اس لیے کچھ لوگ اسے عاشقوں کی عید 
بھی کہتے ہیں۔
دوسری جہت سے آج اس لیے بھی یاد گار رہا کہ آج جامعہ عارفیہ میں مصر سے ایک استاذ تشریف لائے ہیں ۔ موصوف کا 
نام  شیخ عبداللطیف خلف عبد اللطیف فرغلی ہے۔
موصوف کو جامعہ ازہر کی جانب سے بھیجے گئے  ہیں۔ ان کے آنے جانے کے اخراجات ار ماہانہ مشاہرےر سب کچھ جامعۃ
 الازہر کے ذمے رہے گا۔
اس لحاظ سے یہ جامعہ عارفیہ کی انفرادیت ہے کہ یہاں مصر سے کوئی استاذ پڑھانے کے لیے آرہے ہیں۔ ہندوستان میں کسی
 بھی مدرسے کو یہ شرف حاصل نہیں ہے۔
اور ایک طالب علم ہونے کے لحاظ سے میں بھی ان ممتاز طلبہ میں سے ہوں جن کو مصر یعنی ایک خالص عربی استاذ سے 
پڑھنے کا موقع ملے گا۔ اس پر مستزاد میری خوش نصیبی یہ بھی ہے کہ میں جامعہ کے خصوصی کورس  ڈپلومہ ان دعوہ کا 
طالب علم ہوں اور ان سے سب سے زیادہ استفادہ کا موقع مجھے ملےگا۔ 
اب بس اللہ سے دعا ہے کہ مجھے ان سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

No comments: